ابوظہبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے 2 افراد ہلاک 3 زخمی۔ گاڑیوں کو بھی پہنچا نقصان

نئی دہلی: ابوظہبی میں ایک میزائل کے ملبے کے گرنے سے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے جبکہ متعدد گاڑیاں بھی تباہی کا شکار ہوئیں یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب پورا خطہ مسلسل کشیدگی اور حملوں کی لپیٹ میں ہے۔
حکام کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے دوران ابوظہبی کو بارہا نشانہ بنایا گیا ہے اور ایران کی جانب سے اب تک 2100 سے زائد میزائل اور ڈرون داغے جا چکے ہیں۔ وزارتِ دفاع کا دعویٰ ہے کہ زیادہ تر حملوں کو فضا ہی میں ناکام بنا دیا گیا
تاہم زمینی حقائق اور معلومات تک رسائی بدستور محدود ہے۔حملوں کے بعد نقصانات کی تصاویر یا ویڈیوز بنانے پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں اور اس سلسلے میں 100 سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔
برطانیہ کے دفتر خارجہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ مقامی حکومت پر تنقید یا حساس مواد کی اشاعت قانونی کارروائی کا سبب بن سکتی ہے۔ابوظہبی پر ہونے والے یہ حملے
متحدہ عرب امارات کے اس تاثر کو متاثر کر رہے ہیں جو طویل عرصے سے ایک محفوظ اور مستحکم ریاست کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔



