انٹر نیشنل

کابل میں وزارت خارجہ کے دفتر کے سامنے خودکش بم دھماکہ ، 20 افراد ہلاک

حیدرآباد _ 11 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دفتر خارجہ کے قریب خودکش حملہ ہوا۔ اس حملے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔ جائے وقوعہ سے لی گئی تصاویر میں کئی افراد کو کابل کی ایک مرکزی عمارت کے باہر سڑک پر پڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اے ایف پی کے ڈرائیور جمشید کریمی نے کہا کہ اس نے ایک شخص کو خود کو دھماکے سے اڑاتے ہوئے دیکھا لیکن خودکش حملے میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد نہیں معلوم۔

 

کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے دھماکے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ بدقسمتی سے کئی لوگوں کی موت ہوئی ہے اور سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ اگرچہ طالبان نے اعلان کیا ہے کہ اگست 2021 میں ان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، لیکن کئی بم دھماکے اور حملے ہوتے رہے ہیں۔ ان کے پیچھے مقامی اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کا ہاتھ بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button