انٹر نیشنل
ایران میں 201 افراد جاں بحق

ایران میں 201 افراد جاں بحق
نئی دہلی: بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پر ہونے والے حملوں میں اب تک 200 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں.
ایران میں ہلال احمر کے ترجمان ترجمان مجتبیٰ خالدی نے بتایا ہے کہ آج ملک بھر میں ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 201 تک پہنچ گئی ہے۔ان کے مطابق ان حملوں میں 747 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں
جبکہ ایران کے 31 میں سے 24 صوبے ان کارروائیوں کی زد میں آئے ہیں۔



