انٹر نیشنل
نائجیریا میں اسکول بس کا بھیانک حادثہ _ میلاد النبی کی تقریب میں شرکت کے لئے جانے والے 25 بچے جاں بحق

آفریقی ملک نائیجیریا کی ریاست کدونا میں جشن میلاد النبی کی تقریب میں شرکت کے لئے جانے والی اسکول بس حادثہ کا شکار ہو گئی ۔ جس کے نتیجے میں 25 بچے جاں بحق ہوگئے۔
یروڈ سیفٹی ایجنسی ایف آر ایس سی کے مقامی دفتر کے سربراہ کبیرو نادابو نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر کنٹرول کھو بیٹھا اور بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
واقعہ میں بچوں اور منتظمین سمیت 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ “بس میں 63 بچے اور افراد سوار تھے اور ڈرائیور لاپرواہی سے گاڑی چلا رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حادثے میں 15 موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 48 زخمیوں کو مختلف ہاسپٹل میں لے جایا گیا جن میں سے 10 جانبر نہ ہوسکے جس سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 25 ہو گئی۔