انٹر نیشنل

بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرنے سے سعودی عرب میں 4 افراد زخمی

نئی دہلی ۔‌ سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ اس کی افواج نے ریاض کی جانب داغے گئے چار بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا۔

 

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایک میزائل کو روکنے کے دوران اس کے ٹکڑے ایک رہائشی عمارت پر گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔

 

وزارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک بیان میں مزید بتایا کہ ایک میزائل کا ملبہ شہر کے جنوب میں واقع ایک ریفائنری کے قریب بھی گرا۔

 

سعودی سول ڈیفنس نے بتایا ہے کہ دارالحکومت ریاض اور الخرج کے لیے جاری کیے گئے خطرے کے انتباہات اب ختم کر دیے گئے ہیں۔

 

واضح رہے کہ سعودی وزارتِ دفاع نے اس سے قبل ریاض کی سمت فائر کیے گئے چار میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button