انٹر نیشنل

جوہانسبرگ میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ 52 ہلاک

نئی: جنوبی آفریقہ کے جوہانسبرگ میں پیش آئے آگ لگنے کے بھیانک واقعہ میں52 سے زائد افراد جان چلی گئی۔ یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق سینٹرل جوہانسبرگ میں واقع ایک پانچ منزلہ عمارت میں جمعرات کی صبح کی اولین ساعتوں میں آگ لگ گئی۔

 

 

اس حادثے میں50 افراد ہلاک اور 43 زخمی بتائے گئے ہیں۔ اس بات کا انکشاف اس ملک کی ایمرجنسی مینجمنٹ سروس نے کیا۔ ہمہ منزلہ عمارت میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے کئی فائیرٹنڈرس کو طلب کر لیا گیا جس کے بعد مقام حادثہ پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 

 

آتشزدگی کا واقعہ بہت شدید تھا جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات اور نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button