مبارکباد

چیلنجرمیڈیا انسٹی ٹیوٹ کے وفد کی صدرنیشن میڈیا اکاڈمی الم نارائینا سے ملاقات ، معیاد میں توسیع پر دی مبارکباد

حیدرآباد 25اگست(پریس نوٹ) حیدرآباد شہر میں قائم کیے گئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس میڈیاکے تربیتی ادارے چیلنجرمیڈیا انسٹی ٹیوٹ کے اکاڈمک ڈائریکٹر وسینئرصحافی ڈاکٹر تبریز حسین تاج اور اس ادارے کے ڈائریکٹر اڈمن میرصدیق علی نے تلنگانہ اسٹیٹ میڈیا اکاڈمی کے صدرنشین الم نارائینا سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں ایک بار پھر ے تلنگانہ اسٹیٹ میڈیا اکاڈمی کا صدربنانے پر مبارک دیتے ہوئے اُنھیں گلدشتہ پیش کیا۔

 

یادرہے کہ اکاڈمک ڈائریکٹر وسینئرصحافی ڈاکٹر تبریز حسین تاج انھیں شہر کے مانصاب ٹینک میں واقع چیلنجرمیڈیا انسٹی ٹیوٹ تشریف لانے کی دعوت دی۔ جس سے تلنگانہ اسٹیٹ میڈیا اکاڈمی کے صدرنشین الم نارائینا نے قبول کیا۔ یادرہے کہ سینئر صحافی حبیب نصیر اس میڈیاکے تربیتی ادارے کے بانی ومینجنگ پارٹنر ہیں۔ اس ادارے میں ماس کمونی کیش اور جرنلزم سے متعلق کورسس کی معیاری تربیت کا نظم ہے۔ انسٹی ٹیوٹ میں جدید ٹکنالوجی سے آراستہ اسٹڈیوبنایا گیا ہے تاکہ طلباء کو موجودہ دورکی طلب کے مطابق ڈھالا جاسکے۔ اس ادارے میں مستحق طلبا کے لے اسکالرشپس کا انتطام ہے تاکہ غریب اور مستحق طلباء بھی میڈیا کورس حاصل کرتے ہوئے صحافتی میدان میں صحافی، اینکر، کیمرہ مین، ویڈوایڈیٹر، گرافک ڈیزائنر، سوشل میڈیا ایڈیٹر،اینیمیٹرس بن کر روزگار حاصل کرسکیں ۔ آج اس میدان میں سچے اور ایماندار افراد کی اشدضرورت بھی ہے۔

 

چیلنجرمیڈیا انسٹی ٹیوٹ میں انتہائی تجربہ کار اساتذہ کی خدمات لی جارہی ہے تاکہ طلباکو اچھی طرح سے نکھار سکے۔ جب یہ تمام جانکاری صدنیشن تلنگانہ اسٹیٹ میڈیا اکاڈمی کو دی گئی تو انہوں نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button