انٹر نیشنل

امریکہ میں بھیانک سڑک حادثہ۔ 2 حیدرآبادیوں سمیت 4 ہلاک

نئی دہلی: امریکہ میں پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں 4 افراد کی موت ہوگئی جن میں 2 حیدرآبادی بھی شامل ہیں۔ یہ حادثہ امریکی ریاست ٹیکساس میں جمعہ کو پیش آیا۔ مہلوکین کی شناخت حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے آرین رگھوناتھ، فاروق کے علاوہ لوکیش اور تمل ناڈو کے درشنی واسودیون کے طورپر کی گئی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ چاروں کار پولنگ کے ذریعے بینٹن ویل کے علاقے کوجانے کے لیے ایک ہی گاڑی میں سوار ہوئے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب 5 گاڑیاں تیز رفتاری سے ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ ان کی موت پر دوستوں اور رشتہ داروں نے رنج کا اظہار کیا ہے۔

 

حادثہ اس قدر دلخراش تھا کہ جہاں گاڑی حادثہ کے بعد شعلہ پوش ہوگئی اور اس‌کے پرخچے اڑ گئے وہیں دوسری جانب نعشیں ناقابل شناخت ہوچکی ہیں۔ ڈی این اے کے ذریعہ نعشوں کی شناخت کا عمل انجام دیا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button