انٹر نیشنل

حالت روزہ میں ادائیگی عمرہ کے دوران خانہ کعبہ کے قریب خاتون کی روح پرواز

ریاض: ادائیگی عمرہ کے دوران حالت روزہ میں ایک خاتون کا انتقال ہوگیا، مرحومہ کا تعلق مصر سے بتایا گیا ہے۔خاتون کی شناخت حیبا مصطفیٰ کے طور پر کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حیبا مصطفیٰ رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کے لیے گزشتہ دنوں مکہ مکرمہ پہنچی تھیں۔ روزے کی حالت میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران قلب پر حملے کی وجہ سے ان کا مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے قریب ہی انتقال ہوگیا۔ کسی بھی مسلمان کے لیے اس سے بڑی کیا بات ہوگی کہ وہ رمضان کے مہینے میں اللہ کے گھر میں اس دنیا سے رخصت ہو.

متعلقہ خبریں

Back to top button