انٹر نیشنل

نیویارک شہر میں بندوق کے ساتھ ایک خاتون نے سڑک پر مچا دی دہشت _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 17 اگست ( اردولیکس ڈیسک) امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک  خاتون نے بندوق تان کر کافی دیر تک ہنگامہ برپا کردیا۔ نیویارک کے قریب ناساؤ کاؤنٹی میں 33 سالہ خاتون نے ہاتھ میں بندوق لیے فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے مقامی لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔ سڑک پر چلنے والے لوگوں کی طرف بندوق کا اشارہ کرتے ہوئے، اس نے ہوا میں گولی چلائی اور ہنگامہ کھڑا کردیا۔ سڑک پر ادھر ادھر گھومتے ہوئے اس نے خود اپنے  سر پر بندوق تانی اور خود کو جان سے مار لینے  کی دھمکی بھی  دی۔

 

نارتھ بیلمور، ناساؤ کاؤنٹی میں منگل کو دوپہر 2:20 پر، پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک عورت بندوق لیے سڑک پر ہنگامہ برپا کررہی ہے۔ جس پر پولیس فوراً وہاں گئی ۔اور  ٹریفک کو  روک دیا ۔ جب وہ پوائنٹ بلاک پر بندوق لے کر سڑک پار کر رہی تھی کہ  پولیس نے اسے اپنی گاڑی سے ٹکر ماری اور اسے نیچے گرادیا۔

 

بعد ازاں خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ایک بڑا خطرہ ٹل گیا اور سب نے راحت کی سانس لی۔ ناساؤ کاؤنٹی کے پولیس کمشنر پیٹرک رائڈر نے کہا کہ خاتون اس واقعے میں زخمی ہوئی ہے اور اس کا اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ اس نے ایسا برتاو کیوں کیا۔ انہوں نے پولیس کو مبارکباد دی جنہوں نے اسے گرفتار کیا۔ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button