انٹر نیشنل

کیلگری (کینیڈا) میں ادبی تقریب کا انعقاد

حیدرآباد: الحمدللہ حافظ قاری ڈاکٹر محمد نصیر الدین منشاوی اور ان کی اہلیہ قاریہ امۃالرشید سعیدہ ارشدی کی کیلگری کینیڈا آمد کی خوشی کے موقع پر اربابِ "بزم اردو – کینیڈا” کی جانب سے "گوشۂ حمزہ” سٹی اسکیپ میں ایک ادبی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں امریکہ و کینیڈا کویت وافریقہ کے علاوہ ہند و پاک سے مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

 

"سارے عالم میں اردو زبان کی اہمیت اور مقبولیت کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منشاوی نے کہا کہ اردو زبان نہ صرف بر صغیر میں زندہ ہے بلکہ مغربی ممالک امریکا و کینیڈا یورپ و آسٹریلیا میں بھی اس کی ترقی روز افزوں ہے۔ کینیڈا جیسے انگریزی ملک میں اردو نہ صرف بولی اور سمجھی جاتی ہے بلکہ کہیں کہیں یہاں کے علامتی بورڈوں پر نظر بھی آجاتی ہے اور یہاں کیلگری لایبریری میں بین الاقوامی زبانوں کے شیلف میں ہند و پاک کے مصنفین کی اردو زبان میں لکھی گئی کتابیں بھی موجود ہیں اور قارئین بھی۔

 

 

اردو زبان کے علم برداروں کے لئے اس سے بڑھ کر اور کیا فخر کی بات ہو سکتی ہے کہ حرمین شریفین کے در و دیوار پر جگہ جگہ اردو زبان مسکراتی نظر آتی ہے اس تقریب کا انعقاد ” احمد فیضان” سیکریٹری "بزم اردو – کینیڈا” کی جانب سے کیا گیا تھا تقریب کا آغاز ڈاکٹر نصیر منشاوی کی قرأت سے ہوا جبکہ آخر میں داعی محفل نے تمام شارکین کا شکریہ ادا کیا

 

 

اور ڈاکٹر نصیر الدین منشاوی کی کتاب "سمندر کی گود میں” شرکاء میں تقسیم کی تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کیلئے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا.

 

 

Alhamdulillah! On the occasion of the arrival of Hafiz Qari Dr. Muhammad Naseeruddin Munshawi and his wife Qaria Amatul Rasheed Saeeda Arshadi to Calgary Canada, a literary event was organized by Arbab "Bazm-E- Urdu Canada” at "Gosha-E- Hamza” Residence of Ahmed Faizan Cityscape. In which a large number of men and women from India and Pakistan participated, in addition to America, Canada, Kuwait and Africa, Dr. Manshawi said that Urdu language is not only in the sub-continent, but also in the world. It is still alive, but its development is increasing day by day in the western countries of America, Canada, Europe and Australia.

 

In the shelf of international languages, there are also books written in Urdu by Indo-Pak writers and readers – what can be a matter of pride for the scholars of Urdu language than that the door of Harmaeyn Sharifaeyn.

 

The Urdu language can be seen smiling everywhere on the wall. This event was organized by "Ahmed Faizan” Secretary of "Bazm E Urdu – Canada”. At the end of the thank you ceremony, dinner was arranged for all the participants

متعلقہ خبریں

Back to top button