انٹر نیشنل

ریاض کے بعد جدہ اور مکہ میں اونٹنی کے دودھ کی دکانیں “نوق” قائم

ریاض ۔ کے این واصف

عرب خطہ میں اونٹی کے دودھ کا استعمال صدیوں پرانا طریقہ ہے۔ سعودی عرب کے دور دراز کے علاقوں اور قریوں میں اونٹنی کے دودھ کا استعمال آج بھی عام ہے۔ شہری علاقوں میں اونٹنی کے دودھ کو عام دستیاب کرنے کے لئے سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے زیرملکیت “سوانی” کمپنی نے جدہ اور مکہ میں اونٹنی کے دودھ اور ڈیری مصنوعات کے اسٹور کا آغاز کیا ہے۔

 

اخبار 24 کے مطابق مکہ میں مسجد الحرام کے نزدیک جمیرا ہوٹل پر “نوق” اسٹور کا افتتاح کیا گیا۔ لفظ نوق ناقہ سے آیا ہے۔ عربی مین اونٹ کو جمل کے علاوہ ناقہ بھی کہتے ہیں۔ جدہ میں وزیر حج وعمرہ توفیق الربیعہ نے جدہ کے التاریخی علاقے میں برانچ کا افتتاح کیا۔ “نوق” دکانوں پر خریداروں کی خواہشات کے مطابق مختلف اقسام کے اونٹنی کے دودھ، پنیر، مکھن، کریم اور دیگر اعلی معیار کی ڈیری مصنوعات فراہم کی جارہی ہیں۔

 

واضح رہے کہ “سوانی” کمپنی نے پہلے نوق اسٹور کا افتتاح گزشتہ سال ستمبر میں ریاض میں کیا تھا جس کی کامیابی اور عوامی مقبولیت کے بعد جدہ اور مکہ میں اسٹورز کا افتتاح کیا گیا ہے۔کمپنی کے سی ای او احمد جمال الدین نے کہا ہے کہ جدہ التاریخیہ اور مکہ میں اسٹورز کا افتتاح کمپنی کے بتدریج توسیعی منصوبہ کا حصہ ہے

 

جس کے تحت بین الاقوامی سطح پر توسیع سے پہلے خلیجی مارکیٹ میں اسٹورز قائم کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button