انٹر نیشنل

لینڈنگ کے بعد بڑا حادثہ – کینڈا ایرلائنس کا طیارہ فائر ٹرک سے ٹکرا گیا، متعدد زخمی

کینیڈا ایرلائنس کا مسافر طیارہ نیویارک کے لاگارڈیا ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق طیارہ بحفاظت رن وے پر اترنے کے بعد گیٹ کی جانب بڑھ رہا تھا کہ اسی دوران ایک ٹینکر/فائر ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

 

اطلاعات کے مطابق طیارے نے مونٹریال کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز بھری تھی اور اس میں درجنوں مسافر سوار تھے۔ تصادم کے باعث طیارے اور متعلقہ گاڑی کو نقصان پہنچا۔

 

ایئرپورٹ حکام اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button