انٹر نیشنل
لندن ایئرپورٹ کے قریب طیارہ حادثہ کا شکار

برطانیہ کے لندن ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر ایک المناک طیارہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ "بیچ B200 سوپر کنگ” تھا، جو 13 مسافروں اور دو عملے کے ارکان کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے
۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ نیدرلینڈز کی جانب روانہ ہو رہا تھا کہ ٹیک آف لینے کے چند منٹ بعد حادثہ پیش آیا۔ مرنے والوں یا زخمی افراد کی صحیح تعداد فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
حکام نے جائے حادثہ کو محفوظ بناتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔