انٹر نیشنل
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی رہائش گاہ کے نزدیک فضائی حملے

نئی دہلی:اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری شدید جنگ کی وجہہ سے مشرق وسطی کی صورتِ حال مزید سنگین ہوگئی ہے، جمعہ کی رات دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی فوجی تنصیبات
کو نشانہ بنایا۔اس دوران ایک غیرمتوقع پیشرفت بھی منظر عام پر آئی ہے اطلاع ملی ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی رہائش گاہ کے نزدیک بھی فضائی حملے ہوئے ہیں۔ مزید تفصیلات کے
مطابق یہ حملے تہران کے محلہ مونریہ میں ہوئے ہیں جہاں خامنہ ای کی رہائش گاہ کے ساتھ ساتھ ایرانی صدر کا دفتر بھی واقع ہے۔اس تناظر کی مزید تصدیق مقامی میڈیا کی جانب سے کی جا چکی ہے اور اس
کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔