ایئرپورٹس پر پھنسے تمام خلیجی مسافروں کی میزبانی کی جائے: سعودی قیادت کی ہدایت

ریاض ۔ کے این واصف
ایران، اسرائیل جنگ کے چلتے خلیجی اور دیگر ممالک میں پروازین منسوخ کردی گئین ہیں جس ہزاروں افراد ایرپورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کے ایئرپورٹس پر پھنسے جی سی سی ممالک کے تمام شہریوں کی میزبانی کی ہدایت کی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق اس ہدایت کے تحت خلیجی شہریوں کی ان کے ملکوں میں محفوظ اور باوقار واپسی تک ان کی مہمان نوازی اور ان کے دوسرے گھر میں سعودی بھائیوں کے درمیان آرام کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔تمام متعلقہ حکام کو احکامات پر عملدآرمد کے لیے فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی بڑی بین الاقوامی ایئرلائنز نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر جاری حملوں اور اس کے نتیجے میں فضائی حدود کی بندش کے بعد متعدد پروازیں معطل، منسوخ یا متبادل راستوں پر منتقل کر دی گئی ہیں۔
مسافروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ائیرپورٹ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کی صورت حال ضرور چیک کریں۔



