لندن کے طیارہ میں ‘اللہ اکبر’ کے نعرے لگا کر مسافروں میں دہشت پیدا کرنے کی کوشش

لندن کے طیارہ میں ‘اللہ اکبر’ کے نعرے لگا کر مسافروں میں دہشت پیدا کرنے کی کوشش
برطانیہ کے لٹن شہر سے تعلق رکھنے والا 41 سالہ شخص "ابھئے نایک” نے ایک ایزی جیٹ فلائٹ میں "اللہ اکبر”، "امریکہ کی موت” اور "ٹرمپ کی موت” جیسے نعرے لگا کر طیارے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
واقعہ کے وقت مسافروں میں شدید گھبراہٹ پیدا ہوگئی، اور بم حملے کے شبہ میں طیارے کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ تاہم بعد میں برطانوی حکام نے تفتیش کے بعد واضح کیا کہ ابھئے نایک مسلمان نہیں ہے۔ اس انکشاف نے کئی اہم سوالات کو جنم دیا ہے — کیا اس نے جان بوجھ کر مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لیے یہ نعرے لگائے؟
فی الحال ابھئے نایک کو پرواز کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری ہے۔ برطانوی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر اس واقعہ پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، جہاں لوگ اس حرکت کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز سازش قرار دے رہے ہیں۔
واقعہ 27 جولائی 2025 کی صبح Easy Jet پرواز EZY609 کے دوران پیش آیا، جو لندن کے لٹن ایئرپورٹ سے گلاسگو اسک otland جارہی تھی
اس کے خلاف دہشت گردی کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا البتہ 11 دن کے لئے جیل بھیج دیا گیا