انٹر نیشنل

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل سے ریاض میں آرچ بشپ آف ویانا کی ملاقات

ریاض ۔ کے این واصف

 رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور مسلم علما کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسی سے ریاض میں آرچ بشپ آف ویانا کارڈینل ڈاکٹر کرسٹوف شونبرن نے ملاقات کی ہے۔آرچ بشپ کارڈینل اپنے وفد کے ہمراہ ریاض کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس دورے کا اعلان ویٹیکن کی جانب سے کیا گیا تھا۔

یہ دورہ تہذیبوں کے مابین دوستی اور تعاون کو فروغ دینے کےحوالے سے انتہائی اہم شمار کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ بعدازاں فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔خاص طور پر قوموں اور افراد کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں اور مذہبی رہنماؤں کے درمیان ان افکار و خیالات کے تدارک کے لیے تعاون اور رابطوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا جن کی وجہ سے معاشروں میں دوریاں پیدا ہوتی ہیں۔

اس موقع پر مکہ دستاویز اور مذاہب و ثقافتوں کے درمیان تعلقات اورعالمی سطح پر ان کے اثرات و بیں الاقوامی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے فعال کردار کی ادائیگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button