انٹر نیشنل

چوہوں نے کتر کتر کر چھ ماہ کے بچے کی جان لے لی۔ امریکہ میں عجیب و غریب واقعہ

نئی دہلی:امریکہ میں پیش آئے ایک عجیب و غریب واقعہ میں جھولے میں محو خواب چھ ماہ کے بچے کی چوہوں نے کتر کتر کر جان لے لی۔ یہ واقعہ انڈیانا  میں 13 اگست کو پیش آیا۔متعلقہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے ماں باپ کو حراست میں لے لیا ہے۔

 

نیویارک پوسٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق انڈیانا سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ اور انجیل کو چھ ماہ کا بیٹا ہے۔ انہوں نے اپنی بیٹی کو جھولے میں سلایا تھا، اسی دوران چوہے وہاں پہنچے اور انہوں نے بچے کو کتر دیا۔ قریب 50 مرتبہ بچے کو چوہوں نے کاٹ لیاجس کے نتیجے میں اس کا چہرہ ہاتھ اور پاؤں زخمی ہو گئے۔

 

خون میں لت پت شیرخوار کو دیکھ کر والدین اسے ہاسپٹل لے گئے تب تک وہ دم توڑ چکا تھا۔ اطلاع ملتے ہی انڈیانا پولیس مقام واقع پر پہنچ گئی، معلوم ہوا کہ اس جوڑے کو پہلے سے ہی چار بچے ہیں، بچوں پر چوہوں کا حملہ یہ پہلی بار نہیں ہے اس سے پہلے بھی

 

ان کے دو بچوں کو چوہوں نے کتر دیا تھا۔ پولیس نے اس معامگہ میں بچے کے ماں باپ سمیت گھر میں موجود ایک اور خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حرباست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button