انٹر نیشنل

بنگلہ دیش میں ایک اور ہندو شخص ہجومی تشدد میں زخمی

نئی دہلی: پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حملوں کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں ایک اور ہندو شخص پر ہجوم نے حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں وہ شخص شدید زخمی ہو گیا۔

 

مقامی میڈیا کی تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 31 دسمبر کو ملک کے شریعت پور ضلع میں پیش آیا۔ 50 سالہ شخص کوکن داس پر ایک گروہ نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے تیز دھار ہتھیاروں سے زخمی کیا اور بعد میں آگ لگا دی۔

 

اس حملے میں کوکن داس شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہندو شخص پر حملے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔اس سے قبل 24 دسمبر کو بنگلہ دیش کے کلی موہر یونین کے حسین ڈانگا علاقے میں 29 سالہ امرت منڈل نامی شخص کو ایک ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا۔

 

اس سے بھی پہلے 18 دسمبر کو بھالُکا میں ہندو شخص دیپو چندر داس کو ایک گروہ نے مار ڈالا تھا۔اسی طرح 30 دسمبر کو میمن سنگھ ضلع میں ایک کپڑے کے کارخانے میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرنے والے ہندو مزدور کو اس کے ایک ساتھی نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

 

مسلسل ہونے والے ان حملوں کے باعث بنگلہ دیش میں ہندو برادری کے افراد میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button