نیشنل
دہلی سے پرواز کرنے والی تقریباً 90 پروازیں کچھ گھنٹوں تک کیلئے منسوخ

نئی دہلی: دہلی ہوائی اڈے پر آنے والی اور وہاں سے جانے والی تقریباً 90 پروازیں صبح 8 بجے سے دوپہر دو بجے تک منسوخ کردی گئیں۔ اندرا گاندھی بین
الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے والی تقریباً 33 پروازوں اور وہاں سے روانہ ہونے والی 46 اندرونِ ملک پروازوں کو رد کیا گیا۔ اس سے قبل آپریشن سندور کے تناظر میں جموں، سری نگر، لیہہ، جودھپور،
امرتسر، بھُج، جام نگر، چنڈی گڑھ اور راجکوٹ میں کئی اندرونِ ملک پروازیں اس مہینے کی دس تاریخ تک منسوخ کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔