انٹر نیشنل

ظفر سریش والا کی ریاض آمد۔ ایر پورٹ پر IJFF کی جانب سے استقبال

ریاض۔ کے این واصف

سابق چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، معروف بزنس مین اور سماجی جہد کار ظفر سریش والا سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے۔ سینئر صحافی محمد غضنفر علی خاں، ڈاکٹر اشرف علی صدر انٹرنیشنل جرنلسٹ فریٹرنٹی فورم (IJFF)ریاض چیاپٹر اور فورم کے رکن عاملہ نعیم عبد القیوم نے ریاض ایر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

 

 

ظفر سریش والا بدھ اور جمعہ (14 اور 16 جون) کو ریاض میں “انڈین ڈائسپورا ریاض” اور IJFF کے زیر اہتمام منعقد سمینارز مین کلیدی خطبات پیش کرین گے۔ اپنے قیام کے دوران وہ مختلف اہم شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button