انٹر نیشنل

لائیو نیوز پروگرام کے دوران ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر بمباری – اینکر پروگرام چھوڑ کر بھاگ پڑی

پیر کی شام تہران سے یقین نہ آنے والے مناظر سامنے آئے ہیں جہاں ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن، جو آیت اللہ خمینی حکومت کا ترجمان سمجھا جاتا ہے، نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیلی بمباری کی زد میں ہے۔

 

لائیو نشریات کے دوران اینکر کافی جوش کے ساتھ خبریں پیش کر رہی تھی کہ اچانک ایک زور دار دھماکہ سنائی دی اور  چھت سے کنکریٹ کے ٹکڑے گرنے لگے  اس کے ساتھ ہی اینکر گھبرا کر اُٹھتی ہے  اور  وہاں سے بھاگ جاتی ہے۔

 

ایرانی ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر یہ حملہ اُس وقت ہوا جب اس سے چند گھنٹے پہلے اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کَٹز نے ایک سخت اشارہ دیا تھا کہ اسرائیلی فوج (IDF) تہران میں سرکاری میڈیا کو نشانہ بنانے والی ہے۔

 

اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ "ایرانی پروپیگنڈے اور اشتعال انگیزی کا ترجمان ختم ہونے کے قریب ہے۔ اس علاقے سے شہریوں کا انخلاء شروع ہو چکا ہے۔”

کچھ دیر بعد خاتون اینکر دوبارہ اسٹوڈیو میں واپس اگئی۔جس کا ویڈیو وائرل ہوا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button