انٹر نیشنل

کویت پاور پلانٹ پر میزائل حملہ ہندوستانی کی موت

حیدرآباد ۔ مشرق وسطیٰ میں جنگ دن بہ دن شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ تازہ طور پر ایران نے کویت میں برقی اور پانی صاف کرنے والے پلانٹس پر حملہ کیا ہے۔

 

اس واقعے میں ہندوستان سے تعلق رکھنے والا ایک ورکر ہلاک ہو گیا۔ جس کی شناخت تامل ناڈو کے کرشنن کے طور پر ہوئی یےاس بات کی تصدیق کویت کی وزارت نے کی ہے۔اس میزائل حملے کے باعث برقی اور پانی صاف کرنے والے پلانٹ کے قریب ایک سروس عمارت کو نقصان پہنچا ہے کویت کے حکام نے یہ بات بتائی۔

 

تاہم  یہ پلانٹ کس علاقے میں واقع ہے اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ واقعے کے بعد تکنیکی اور ہنگامی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور پلانٹ کے انتظامات اور حالات کو قابو میں لانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

 

دوسری جانب حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں بھی ایک بھارتی شہری کی موت کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ایران کے میزائلوں کو یو اے ای کے فضائی دفاعی نظام نے روک لیا تھا لیکن ان کے ٹکڑے ایک سڑک پر گرنے سے ایک بھارتی شہری سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button