انٹر نیشنل

آسٹریلیا کا اصل ہیرو، دہشت گردوں سے ٹکرا کر جانیں بچانے والے احمد ال احمد کو 25 لاکھ آسٹریلین ڈالر کا انعام

آسٹریلیا کے سڈنی کے بانڈی بیچ میں پیش آئے دہشت گردانہ فائرنگ کے واقعہ میں احمد ال احمد نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے کئی قیمتی جانیں بچائیں۔

 

اس واقعہ کے بعد زیرِ علاج ’’سڈنی کے حقیقی ہیرو‘‘ کو گو فنڈ می کی جانب سے 25 لاکھ آسٹریلین ڈالر (تقریباً 14 کروڑ ہندوستانی روپے) کا چیک دیا گیا، جو دنیا بھر کے 43 ہزار عطیہ دہندگان سے جمع کیا گیا تھا۔

 

چیک وصول کرنے کے بعد احمد ال احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ انسانوں کو ایک دوسرے کا سہارا بننا چاہیے، اور جب کسی کی جان خطرے میں ہو تو اسے بچانے کے لیے پوری کوشش کرنی چاہیے۔

 

دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے وقت احمد کے ہاتھ پر کئی گولیاں لگیں، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے۔ آسٹریلینز فار سیریا ایسوسی ایشن کی نمائندہ لبابا کے مطابق احمد اس وقت ہاسپٹل میں زیرِ علاج ہیں اور ان کے علاج کے اخراجات کے لئے فنڈ جمع کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button