سڈنی فائرنگ واقعہ۔ احمد ال احمد کو بہادری کا ایوارڈ دینے حکومت آسٹریلیا کا فیصلہ

نئی دہلی۔سڈنی کے بونڈی بیچ میں پیش آئے دہشت گردانہ فائرنگ کے واقعہ میں احمد ال احمد نامی شخص نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کئی لوگوں کی جانیں بچائیں۔ اس ’’حقیقی ہیرو‘‘ (بونڈی بیچ ہیرو) کی جرات و بہادری کے اعتراف میں آسٹریلوی حکومت انہیں بہادری کے اعزاز سے نوازنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
کرسمس کے موقع پر سڈنی میں منعقدہ ایک تقریب میں آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے شرکت کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بونڈی بیچ میں یہ کرسمس، ہنوکہ کی تقریبات کے بعد پیش آئے فائرنگ کے واقعے کے سبب بالکل مختلف انداز میں منایا جا رہا ہے۔
انہوں نے حملے کے دوران عوام کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کو یاد کیا اور کہا کہ ایسے افراد کو اعزازی ایوارڈز دینے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔نیو ساؤتھ ویلز کے رہنما کرس منس نے کہا کہ آسٹریلوی عوام کو یہودی برادری کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ اس مشکل وقت سے نکلنے میں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔



