انٹر نیشنل
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی۔ آسٹریلیا حکومت کا فیصلہ

نئی دہلی: آسٹریلیا کی حکومت نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا قانون متعارف کروایا ہے۔ فیصلہ پر آج سے عمل آوری شروع ہوگئی۔ آسٹریلوی حکومت نے یہ سنسنی خیز فیصلہ بچوں کو اسکرین ٹائم کی لت اور نقصان دہ مواد سے بچانے کے مقصد سے کیا ہے۔
اس ملک میں 16 سال سے کم عمر کے بچوں پر باضابطہ طور پر سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے ذریعے آسٹریلیا کا مقصد نوجوانوں کو سوشل میڈیا کی لت سے بچانا اور ان کی ذہنی صحت کی حفاظت کرنا ہے۔اس نئے قانون کے تحت حکومت نوجوانوں کی حفاظت پر زیادہ
توجہ مرکوز کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی امید کرتی ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیاں عمر کی تصدیق کے سخت قوانین کی تعمیل کریں۔



