انٹر نیشنل

جاپان میں برڈ فلو 1.90 لاکھ مرغیاں تلف کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی: جاپان نے ملک کے شمالی خطے ہوکائیڈو کے ایک پولٹری فارم میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کی تصدیق کی ہے۔ حکام کے مطابق یہ اس خطے میں اس موسم کا چوتھا جبکہ پورے جاپان میں اکیسواں معاملہ ہے جس کے بعد احتیاطی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

 

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ پولٹری فارم ہوکائیڈو کے شہر ابیرا میں واقع ہے جہاں تقریباً ایک لاکھ نوے ہزار مرغیاں پالی جا رہی تھیں۔ مقامی انتظامیہ کو فارم کی طرف سے  چہار شنبہ کے روز اطلاع دی گئی تھی کہ مرغیوں میں غیر معمولی اموات اور بیماری کی علامات سامنے آ رہی ہیں۔

 

اطلاع ملنے کے فوراً بعد حکام نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی جانچ کی۔ اسی دن کیے گئے فوری برڈ فلو ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے جس کے بعد مزید تصدیق کے لیے جینیاتی جانچ کی گئی۔ اگلے روز کی گئی جینیاتی جانچ میں بھی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے

 

فارم میں موجود تمام مرغیوں کو تلف کر کے دبا دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی فارم کے اطراف کے علاقوں میں نگرانی سخت کر دی گئی ہے اور پرندوں کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ بیماری دوسرے پولٹری فارموں تک نہ پہنچ سکے۔

 

شِنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان میں برڈ فلو کا موسم عموماً خزاں سے شروع ہو کر اگلے بہار تک جاری رہتا ہے۔ اس دوران جنگلی پرندوں کی نقل و حرکت کے باعث وائرس کے پھیلنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں

 

 

جس کی وجہ سے حکام کو مسلسل نگرانی کرنی پڑتی ہے۔عالمی ادارۂ صحت کے مطابق برڈ فلو دراصل ایویئن انفلوئنزا وائرس کی ایک قسم ہے جو بنیادی طور پر پرندوں کو متاثر کرت

 

ی ہے، تاہم بعض صورتوں میں یہ دیگر جانوروں اور انسانوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ انسانی انفیکشن کے واقعات اگرچہ کم ہوتے ہیں لیکن جب ایسا ہوتا ہے تو بیماری سنگین صورت اختیار کر سکتی ہے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button