برازیل میں ایک طیارہ لینڈنگ سے قبل ایرپورٹ کے قریب آبادی میں گر کر تباہ _ 70 افراد ہلاک ؟

حیدرآباد _ 10 اگست ( اردولیکس ڈیسک) برازیل کے شہر ساؤ پالو میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 70 افراد سوار تھے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے افراد زخمی یا ہلاک ہوئے ہیں۔
وویپاس ایئر لائن نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ طیارہ، جو ساؤ پالو کے انٹر نیشنل ایرپورٹ کے لیے جا رہا تھا، گر کر تباہ ہو گیا۔ جہاز میں 66 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ حادثے کی وجہ کیا ہے۔
یہ طیارہ ایک رہائشی علاقے میں گرا، کئی مکانات کو نشانہ بنایا ۔ سی این این برازیل کی رپورٹ کے مطابق سول سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ طیارہ رہائشی علاقے میں گرا۔ اس دوران وہ کئی گھروں سے ٹکرا گیا۔ طیارہ کیاسکیول سے روانہ ہوا تھا اور ساؤ پالو جا رہا تھا۔ اس کا سگنل برازیل کے وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے غائب ہو گیا۔
ایئر لائن وویپاس نے کہا کہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ حادثہ کیسے پیش آیا یا طیارے میں سوار لوگوں کی موجودہ حالت کیا ہے۔ لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز سے واضح ہوتا ہے کہ طیارے میں سوار تمام لوگ ہلاک ہوگئے اس کے علاوہ طیارہ جس مقام پر گرا وہاں کے کئی لوگ بھی ہلاک یا زخمی ہوسکتے ہیں