نیشنل

بین القوامی سرحد پر پاکستان کی فائرنگ میں بی ایس ایف عہدیدار محمد امتیاز شہید

نئی دہلی: وطن کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے ایک اور سپاہی نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔ بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سب انسپکٹر محمد امتیاز ہفتہ کے روز جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی گولہ باری کا نشانہ بنے اور شہید ہوگئے۔

 

بی ایس ایف نے ان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب انسپکٹر امتیاز نے قوم کی خدمت میں اپنی جان قربان کر کے بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی فورس کی جانب سے ان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے اور ان کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا گیا۔

 

بتایا گیا ہے کہ محمد امتیاز 8 اور 9 مئی کی درمیانی شب اس وقت شدید زخمی ہو گئے تھے جب دشمن کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔ زخمی ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے۔

 

بی ایس ایف جموں فرنٹیئر نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں لکھا”ہم 10 مئی 2025 کو آر ایس پورہ سیکٹر، ضلع جموں میں بین الاقوامی سرحد پر سرحد پار فائرنگ کے دوران بی ایس ایف کے بہادر سب انسپکٹر محمد امتیاز کی قوم کی خدمت میں

 

دی گئی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بی ایس ایف کی سرحدی چوکی کی قیادت کرتے ہوئے، انہوں نے فرنٹ لائن پر بہادری سے رہنمائی کی۔”سب انسپکٹر امتیاز نہ صرف ایک فرض شناس سپاہی تھے بلکہ اپنے یونٹ کے لیے

 

حوصلے کی علامتبھی تھے۔ ان کی شہادت سے نہ صرف فورس بلکہ پورا ملک غمزدہ اور فخر سے سرشار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button