انٹر نیشنل

بحرین پر حملوں کی مذمت۔ مودی کی شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے بات چیت

نئی دہلی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بحرین کے  شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

 

بات چیت کے دوران وزیر اعظم مودی نے بحرین پر حالیہ حملوں کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں بحرین کے لوگوں کے ساتھ ہندوستان کی مضبوط یکجہتی کا اظہار کیا۔

 

وزیر اعظم نے بحرین میں ہندوستانی برادری کو دی جانے والی مضبوط حمایت اور حفاظت کے لیے بھی محترم کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ ساجھا کی۔

 

"بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بارآور بات چیت ہوئی۔ ہندوستان بحرین پر حملوں کی مذمت کرتا ہے اور اس مشکل گھڑی میں اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑا ہے۔

 

میں بحرین میں ہندوستانی برادری کو دی جانے والی مضبوط حمایت کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button