جرائم و حادثات

تلنگانہ میں ایک ڈی ایس پی اور انسپکٹر  16 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے 

تلنگانہ میں ایک ڈی ایس پی اور انسپکٹر  16 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

 

تلنگانہ کے ینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے سوریا پیٹ ڈویژن کے ڈی ایس پی کے. پارتھا سارَتھی اور سوریا پیٹ ٹاؤن کے انسپکٹر (ایس ایچ او) پی. ویرا رگھولو  کو رشوت طلب کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

 

اطلاعات کے مطابق، دونوں پولیس عہدیداروں نے ایک شکایت گزار سے 25 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا، تاکہ اس کے خلاف درج ایک مقدمے میں گرفتاری کے بجائے صرف نوٹس جاری کی جائے

 

اور اس کے اسکیننگ سینٹر کو بغیر کسی رکاوٹ کے چلنے دیا جائے۔ شکایت کنندہ کے اصرار پر یہ رشوت کی رقم کم کر کے 16 لاکھ روپے کر دی گئی۔

 

رشوت کی اس غیر قانونی لین دین پر کارروائی کرتے اے سی بی  نے دونوں عہدیداروں کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button