انٹر نیشنل
ایران کی مذاکرات کی تردید کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی ۔ ایران کی جانب سے امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔
چہارشنبہ کے روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان دیا کہ دوست ممالک نے امریکی تجاویز ایران تک پہنچائی ہیں تاہم یہ کسی باقاعدہ مذاکرات یا بات چیت کا حصہ نہیں ہیں۔اسی دن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا کہ ایران کی قیادت اس بات کو تسلیم کرنے سے "خوفزدہ” ہے کہ وہ مذاکرات کر رہی ہے۔
تازہ پیشرفت کے بعد خام تیل کی قیمت میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 103.85 ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 91.61 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔



