انٹر نیشنل

فلسطین میں ایک دن کا بچہ شہید۔برتھ سرٹیفکیٹ سے پہلے ڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری

نئی ڈہلی: اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کے دن کی گئی بمباری میں ایک دن کا بچہ بھی شہید ہو گیا۔ فلسطینی صحافیوں نے سوشل میڈیا پر نو مولود عدی ابو محسن کی کفن میں لپٹی ہوئی تصویر جاری کی جس نے تمام کو اشکبار کر دیا۔

 

عرب میڈیا کے بموجب فلسطینی وزارت صحت اور صحافی نے بتایا کہ یہ بچہ ایک دن قبل پیدا ہوا تھا اور اس کا برتھ سرٹیفیکیٹ جاری کیے جانے سے قبل اس کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس دوران سوشل میڈیا پر فلسطین میں شیرخوار بچوں کی میتوں کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں

 

لوگ اپنے بچوں کی میتوں کو ہاتھوں میں اٹھائے نظر آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہید ہو گئے جن میں خواتین معصوم اور چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق

 

7 اکتوبر سے جاری بمباری میں 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ 22 ہزار زخمی ہیں شہید ہونے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button