انٹر نیشنل

امریکہ میں ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں پر عدم اطمینان: سروے

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں پر امریکی عوام میں عدم اطمینان پایا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں ٹرمپ کے فیصلوں کی عوامی حمایت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

 

یہ انکشاف رائٹرز–ایپسوس (Reuters-Ipsos) کے ایک سروے میں ہوا ہے۔ عوام کا ماننا ہے کہ امیگریشن کے حوالے سے ٹرمپ کی جانب سے کئے گئے سخت اقدامات حد سے آگے بڑھ چکے ہیں۔

 

مہاجرین کو روکنے کے لیے امریکہ کے مختلف علاقوں میں ٹرمپ انتظامیہ نے امیگریشن ایجنٹس تعینات کیے ہیں۔ ان اقدامات کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران جھڑپوں میں ہفتے کے روز منی ایپولس میں

 

ایک اور امریکی شہری امیگریشن ایجنٹس کے ہاتھوں ہلاک ہو گیا۔ اس واقعے سے قبل اور بعد یعنی جمعہ سے اتوار کے درمیان یہ سروے کیا گیا جس میں ٹرمپ کے فیصلوں کی منظوری دینے والوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئی۔

 

تازہ سروے کے مطابق صرف 39 فیصد افراد ٹرمپ کے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ اس سے قبل یہ شرح 41 فیصد تھی اس کے برعکس 53 فیصد عوام نے حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کی ہے۔

 

ٹرمپ کے دوسری بار اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امیگریشن قوانین کو مزید سخت بنایا گیا ہے۔ اگرچہ ابتدا میں ان پالیسیوں کو عوامی تائید

 

حاصل ہوئی تھی تاہم فروری میں 50 فیصد افراد کی حمایت کے بعد اب اس میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button