آیت اللہ خامنہ ای سے متعلق خبر پر ڈونالڈ ٹرمپ کا بیان

آیت اللہ خامنہ ای سے متعلق خبر پر ڈونالڈ ٹرمپ کا بیان
نئی دہلی ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این بی سی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کی رپورٹس درست ہیں۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای امریکی انٹیلیجنس اور جدید ٹریکنگ نظام سے بچ نہ سکے اور ہلاک ہو چکے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی دفاعی قیادت کو مکمل طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق مبینہ طور پر ہلاک ہونے
والوں میں ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ، سلامتی امور کے مشیر علی شمخانی اور پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور بھی شامل ہیں۔ اسی دوران ٹرمپ نے این بی سی نیوز کو فون پر انٹرویو میں کہا "ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک درست خبر ہے” جیسا کہ ویب سائٹ پر شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔
این بی سی کی کرسٹین ویلکر نے کہا "میں نے صدر ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا انہیں تصدیق حاصل ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای واقعی ہلاک ہو گئے ہیں۔
انہوں نے مجھ سے کہا ‘میں نے بہت سے لوگوں سے بات کی ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ یہ ایک درست خبر ہے… ان کے بہت سے رہنما بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔'” اسی دوران فاکس نیوز نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایرانی حکام نے ان کی بقا کا دعویٰ کیا ہے۔



