انٹر نیشنل
متحدہ عرب امارات کے فجیرہ بندرگاہ پر ڈرون حملہ

نئی دہلی: فجیرہ بندرگاہ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، جو متحدہ عرب امارات کے لیے نہایت اہم مقام اور مشرق وسطیٰ میں تیل ذخیرہ کرنے والے بڑے ڈپوز میں سے ایک ہے۔
یہ بندرگاہ بحری جہازوں میں ایندھن فراہم کرنے کے لیے بھی اہمیت رکھتی ہے۔فجیرہ خلیج فارس کے بجائے خلیج عمان کی حدود میں واقع ہے، اس لیے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
واضح رہے کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی ممکنہ جنگ کے بعد عملی طور پر آبنائے ہرمز بند ہے۔آج آن لائن شیئر کی گئی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مشرقی ساحل پر
واقع اس کمپلیکس سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔



