کویت انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ڈرون حملہ

نئی دہلی ۔کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعرات کی صبح کئی ڈرونز سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں مالی نقصان ہوا یہ بات ملک کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتائی۔
ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں خلیج کے اردگرد موجود امریکی اثاثوں اور شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔اتھارٹی کے بیان کے مطابق اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔بیان میں کہا گیا "سول ایوی ایشن اعلان کرتی ہے کہ کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو کئی
ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں صرف مالی نقصان ہوا۔”ایران کے ساتھ جنگ کے باعث اس سے پہلے بھی ہوائی اڈے پر تجارتی پروازیں متاثر ہو چکی تھیں اور ملک کی فضائی حدود بند کر دی گئی ہیں۔
کویت کے ہوائی اڈے پر یہ حملہ اس وقت ہوا جب اس سے کچھ دیر پہلے ایران نے خطے میں توانائی کی سپلائی کو نشانہ بناتے ہوئے جوابی حملوں کی ایک نئی لہر شروع کی تھی۔ اس سے قبل کویت کی وزارتِ دفاع نے کہا تھا کہ
ایک ایرانی ڈرون ایک رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔



