انٹر نیشنل

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ڈرون گرنے کے بعد زور دار دھماکوں کی آوازیں ۔ ہندوستانی سمیت 4 زخمی

نئی دہلی۔‌دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دو ڈرون گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔دبئی میڈیا آفس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک بیان میں کہا کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دو ڈرون گرنے کے بعد چار افراد زخمی ہو گئے

 

جن میں ایک ہندوستانی شہری بھی شامل ہے۔متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ وہ ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کو روکنے (انٹرسیپٹ کرنے) کی کارروائی کر رہی ہے۔ اسی دوران دبئی میڈیا آفس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون گرنے سے ایک ہندوستانی شہری کو چوٹیں آئی ہیں

 

جبکہ گھانا کے دو شہری اور ایک بنگلہ دیشی شہری معمولی زخمی ہوئے۔دبئی میڈیا آفس نے مزید کہا ہے کہ پروازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دو ڈرون گرنے کے بعد مسافریں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

ایئرپورٹ پر موجود ایک مسافر نے بتایا کہ ڈرون گرنے کے بعد مسافروں کو شیشے کی کھڑکیوں سے دور جانے اور زیادہ محفوظ جگہ پر پناہ لینے کی ہدایت دی گئی تھی۔یاد رہے کہ ہفتے کے روز بھی ایک ڈرون ایئرپورٹ کے ٹرمینل بلڈنگ کے قریب آ کر گرا جس کے ساتھ ہی زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

 

حکام کے مطابق پروازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button