دبئی کے 90 منزلہ مرینا ٹاور میں ڈرون حملے کے بعد ملبہ گرنے سے کار شعلہ پوش
دبئی: دبئی مرینا کے علاقے میں واقع 23 مرینا رہائشی ٹاور جو 90 منزلہ عبارت ہے کو نشانہ بنانے کی کوشش میں مبینہ ڈرون حملے کے بعد ملبہ گرنے سے ایک کار میں آگ لگ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں ملبہ گرتا ہوا دیکھا گیا جس سے قریبی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔
اطلاعات کے مطابق ٹاور کے قریب دھواں اٹھتا ہوا بھی دیکھا گیا جس کے بعد علاقے میں تشویش پھیل گئی۔ بعض غیر مصدقہ اطلاعات میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ اس عمارت میں امریکی انٹیلیجنس افسران قیام پذیر تھے، تاہم اس کی سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔
دبئی پولیس کے مطابق ڈرون کو کامیابی کے ساتھ فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا، تاہم اس کے ملبے کے گرنے سے عمارت کے بیرونی حصے کو معمولی نقصان پہنچا اور قریب کھڑی ایک کار میں آگ لگ گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کو فوری طور پر قابو میں لے لیا گیا اور اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔



