انٹر نیشنل

جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ 2 ہلاک

نئی دہلی: سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع امریکی قونصل خانے کے باہرفائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ 28 جون کو مقامی وقت کے مطابق شام کے تقریبا پونے سات بجے پیش آیا جب ملک میں مناسک حج ادا کرنے کے ساتھ ہی عید الاضحی کی تقریبات منائی جا رہی تھیں۔ جدہ مکہ سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ امریکہ اور سعودی عرب کے حکام نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

 

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے مکہ کے ایک علاقائی پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ایک شخص کار میں سوار ہو کر قونصل خانے کی عمارت کے سامنے پہنچا اور پھر ہاتھ میں ہتھیار لے کر باہر نکلا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی حکام نے صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پہل کی اور پھر فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں حملہ آور کی موت ہو گئی۔ حملہ آور کے ساتھ قونصل خانے کا ایک خانگی سکیورٹی گارڈ بھی ہلاک ہوا جس کا تعلق نیپال سے بتایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button