تلنگانہ

بنڈی سنجے مذاہب کے درمیان تفرقہ پیدا کرتے ہوئے اپنی سیاسی دکان چلا رہے ہیں: کریم نگر کے بی آر ایس امیدوار گنگولا کملاکر

کریم نگر _ 21 نومبر ( اردولیکس) کریم نگر کے بی آر ایس امیدوار و وزیر سیول سپلائیز گنگولا کملاکر نے کہا ہے کہ بی جے پی امیدوار بنڈی سنجے کو مذہب کے درمیان تفرقہ پیدا کرتے ہوئے اپنی سیاسی دکان چلا رہے ہیں ایسے لوگوں کو سیاست میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے

وزیر گنگولا نے کریم نگر کے امبیڈکر اسٹیڈیم میں سابق ایم پی ونود کمار کے ساتھ مارننگ واک کے دوران انتخابی مہم چلائی۔ وزیر گنگولا کملاکر نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے کریم نگر اور تلنگانہ کے عوام کی فلاح و بہبود کی کبھی پرواہ نہیں کی۔ البتہ  مذاہب کے درمیان پھوٹ ڈال کر اور ذات پات کے تنازعات کو ہوا دے کر سیاست کھیلنا اچھی طرح آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی سیاست میں ایسے  لوگوں کے لئے  کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کریم نگر اسمارٹ سٹی کا کام 2018 میں مکمل ہو گیا تھا لیکن 2019 میں ایم پی کے طور پر جیتنے والے سنجے نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سمارٹ سٹی پراجکٹ حاصل کیا جو ان کی کم عقلی اور سیاسی حماقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس وقت کے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے کہا کہ کریم نگر ٹاؤن کے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کی کامیابی کا سہرا چیف منسٹر کے سی آر کو جاتا ہے۔ ونود کمار جو کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ تھے  ان کے دور میں  اسمارٹ سٹی کا کام منظور ہوا تھا ۔ بنڈی سنجے  جو اس وقت اسی کارپوریشن میں کارپوریٹر تھے اسمارٹ سٹی کے حصول کی لڑائی میں شامل ہونے کے بجائے بھاگ گئے تھے ۔ ایسے لوگوں کو اس ماہ کی 30 تاریخ کو اپنے قیمتی ووٹ سے مناسب جواب دیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button