انٹر نیشنل

سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی عیدالاضحٰی

حیدرآباد _17 جون ( اردولیکس ڈیسک) سعودی عرب سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں اتوار کو عید الاضحیٰ انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ برطانیہ میں اتوار اور پیر کو دو دن عید منائی جائے گی ۔ ہندوستان ، پاکستان کے علاوہ کئی دیگر ملکوں میں عید  پیر 17 جون  کو ہو گی۔ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ سمیت مملکت کی تمام مساجد میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی ۔ شیخ ڈاکٹر خالد المحنا مدینہ میں نماز عید الاضحی کی مسجد نبوی میں عید کا خطبہ دیا۔

 

عید کا سب بڑا اجتماع مسجد الحرام میں ہوا جہاں شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے عید کا خطبہ دیا اور نماز کی امامت کی۔انہوں نے خطبے میں مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے قربانی کے جذبے کو یقینی بنانے کی یاد دہانی کروائی۔ اس موقع پر جنگ کا سامنا کررہے فلسطینی عوام کے لئے خصوصی دعاء کی گئی ہے۔ وہیں دوسری جانب منیٰ میں حجاج کرام نے بڑے شیطان کو رمی کا عمل آج فجر کے بعد شروع کردیا ہے جہاں رمی کا عمل ابھی تک جاری ہے

 

۔حج انتظامیہ نے رمی کے لیے پیشگی جدول تیار کیا ہے جس کے مطابق ہر زون میں واقع خیموں کے حاجیوں کو رمی کے لیے مقررہ وقت دیا گیا ہے۔ حج منصوبے کے مطابق مزدلفہ سے واپسی پر حجاج کو خیموں میں جانے کا پابند بنایا گیا ہے جہاں وہ رمی کے لیے اپنے وقت کا انتظار کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button