انٹر نیشنل

ممکنہ میزائل خطرے کے پیش نظر دبئی میں ایمرجنسی الرٹ جاری

دبئی: متحدہ عرب امارات کی وزارتِ داخلہ نے دبئی بھر میں ہنگامی الرٹ جاری کیا ہے اور مقامی افراد کو ممکنہ میزائل خطرے کی وارننگ کے بعد فوراً محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت دی ہے۔

 

دبئی کے رہنے والوں کو جمعہ کے دن تقریباً دوپہر 12 بجے موبائل الرٹس موصول ہوئے جن میں ممکنہ میزائل حملے کے خطرے سے خبردار کیا گیا تھا۔ موبائل الرٹ میں لوگوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کا مشورہ دیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق دبئی کے مختلف علاقوں میں موبائل فونس پر بھیجے گئے

 

پیغام میں وزارت نے عوام کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر قریبی محفوظ عمارت میں منتقل ہو جائیں اور مزید ہدایات تک کھڑکیوں، دروازوں اور کھلی جگہوں سے دور رہیں۔الرٹ میں کہا گیا“موجودہ صورتحال اور ممکنہ میزائل خطرے کے پیش نظر براہِ کرم فوراً کسی محفوظ عمارت میں پناہ لیں

 

کھڑکیوں، دروازوں اور کھلی جگہوں سے دور رہیں اور سرکاری ہدایات کا انتظار کریں۔”حکام نے زور دیا کہ یہ انتباہ صرف حفاظتی اقدام کے طور پر جاری کیا گیا ہے اور اس پر فوری عمل کرنا ضروری ہے۔وزارت نے شہریوں کو یہ بھی خبردار کیا کہ وہ اپنی شخصی حفاظت کے مقابلے میں سوشل میڈیا کو ترجیح نہ دیں

 

کیونکہ اطلاعات کے مطابق کچھ افراد ہنگامی اطلاع ملنے کے بعد ویڈیوز بنانے کے لیے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے یا گاڑیاں روک دیں۔وزارت کے مطابق ایسا رویہ جانوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے اور اگر اس میں سرکاری حفاظتی ہدایات کو نظر انداز کیا گیا تو اس کے قانونی نتائج بھی ہو سکتے ہیں۔وزارت نے وضاحت کی کہ انہیں ہائی ویز پر گاڑی نہیں روکنی چاہیے اور نہ ہی اچانک گاڑی سے باہر نکلنا چاہیے۔

 

اس کے بجائے وہ اپنی منزل تک سفر جاری رکھیں اور وہاں پہنچ کر قریبی محفوظ عمارت میں پناہ لیں۔وزارتِ داخلہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہنگامی حفاظتی ہدایات کی خلاف ورزی ایک قانونی جرم ہے اور عوام سے اپیل کی کہ ملک کے ہنگامی ردعمل کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے مکمل تعاون کریں۔

 

حکام نے یہ بھی ہدایت دی کہ وہ صورتحال کے بارے میں تازہ معلومات اور مزید ہدایات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر ہی اعتماد کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button