انٹر نیشنل

خروج عودہ کی تاریخ کے آخری دن مملکت میں داخل ۔ وضاحت

ریاض ۔ کے این واصف

 سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جوازات کے قانون کے مطابق وہ افراد جوخروج وعودہ پرجاتے ہیں ان کےلیے لازمی ہے کہ وہ مقررہ وقت پرواپس لوٹیں۔خروج وعودہ پرجانے والے اگرمقررہ وقت پرواپس نہیں آتے اس صورت میں ان پر3 برس کےلیے مملکت آنے پرپابندی عائد کردی جاتی ہے۔

جن افراد پرپابندی عائد کی جاتی ہے وہ ممنوعہ مدت کے دوران کسی بھی دوسرے ویزے پرمملکت نہیں آسکتے۔ ایک استفسار کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ’ خروج عودہ کی تاریخ کے آخری دن بھی مملکت میں داخل ہوا جاسکتا ہے تاہم اس امر کا خیال رکھا جائے کہ ایکسپائرایگزٹ ری انٹری پرامیگریشن نہیں کی جاسکتی‘۔ خروج وعودہ پرجانے والوں کو اس امر کا بھی خیال رکھنا چاہئے کہ مملکت کے سرکاری اداروں میں قمری مہینے کے کیلنڈر کا رواج ہے جس کی تاریخیں مختلف ہوتی ہیں۔

خروج عودہ جاری کرانے پرحتمی واپسی کی تاریخ دی جاتی ہے جس کے ختم ہونے سے قبل واپسی لازمی ہوتی ہے بصورت دیگر ایگزٹ ری انٹری ایکسپائرہونے کی صورت میں اس کی مدت میں توسیع کرانا ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button