انٹر نیشنل

دبئی ایرپورٹ پر دھماکہ – کئی پروازیں معطل

دبئی  ایرپورٹ پر زبردست دھماکہ  کے بعد شہر کے مصروف ترین بین الاقوامی ایرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی پروازوں کو معطل کر دیا گیا تھا، تاہم بعد میں بعض پروازیں دوبارہ شروع کی گئیں۔ مسافروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنی پرواز کی تصدیق کے بعد ہی ایرپورٹ پہنچیں۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اوپر دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ حکام کے مطابق الرٹ جاری ہونے کے بعد مسافروں کو حفاظتی اقدام کے طور پر ایرپورٹ کے ٹرین ٹنلز کی طرف منتقل کیا گیا جبکہ فضائی دفاعی نظام بھی فعال کر دیا گیا۔ ایک عینی شاہد کے مطابق ہوائی اڈے کے اوپر دھماکے کی آواز سنائی دی جس کے بعد فضا میں دھوئیں کا بادل نظر آیا۔

 

تاہم دبئی حکومت کے میڈیا دفتر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی اڈے پر کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا۔ ان کے مطابق شہر میں ایک معمولی واقعہ کے دوران کچھ ملبہ گرنے کی اطلاع ملی ہے، لیکن اس میں کسی کے زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔

 

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق دبئی کی فضائی حدود میں پروازوں کی تعداد کم دیکھی گئی جبکہ اوسطاً 60 سے 90 منٹ کی تاخیر بھی ریکارڈ کی گئی۔ حکام مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button