ایران کے حملوں کے بعد اسرائیل میں شدید خوف و ہراس، کئی یہودی خاندان ملک چھوڑنے لگے

حیدرآباد _ 22جون ( اردولیکس ڈیسک) ایران کے حملوں کے بعد اسرائیلی عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے جس کی وجہ سے کئی یہودی خاندان ملک چھوڑنے لگےہیں
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل کے مختلف علاقوں پر کئے گئے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں یہودی عوام کے درمیان شدید بےچینی اور عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جا رہا ہے۔ مختلف ذرائع ابلاغ کے مطابق سینکڑوں یہودی خاندانوں نے یورپ، امریکہ اور کینیڈا کی طرف نقل مکانی شروع کر دی ہے۔
ایران نے حالیہ دنوں میں اسرائیل پر متعدد میزائل حملے کیے، جن میں ایران کے مطابق "خیبر شیکن” میزائل کا بھی استعمال کیا گیا۔ ان حملوں نے اسرائیل کے دفاعی نظام کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں اور اسرائیلی شہریوں میں یہ تاثر پیدا ہو گیا ہے کہ اب سرحدیں ان کے لیے محفوظ نہیں رہیں۔
برطانوی روزنامے "گارڈین” اور امریکی اخبار "نیویارک ٹائمز” کی رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی عوام کے ایک طبقے کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان اب طویل عرصے تک موجودہ صورت حال کا سامنا نہیں کر سکتے، اس لیے وہ بیرونِ ملک پناہ لینے پر غور کر رہے ہیں۔