انٹر نیشنل

خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کو لگا دھکہ۔ درخواست مسترد

نئی دہلی۔ ہندوستانی مشہور خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کو مایوسی ہوئی۔ ان کی اپیل کو کورٹ آف آربٹریشن میں مسترد کر دیا گیا، اب ونیش پھوگاٹ کو سلور میڈل نہیں دیا جائے گا۔

 

ونیش پھوگاٹ کو پیرس اولمپکس میں فائنل سے قبل 100 گرام زیادہ وزن ہونے پر نا اہل قرار دیا گیا تھا جس سے کروڑوں ہندوستانیوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ونیش پھوگاٹ کی اپیل کو کوٹ آف آربیٹریشن نے مسترد کر دیا۔ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس میں انہیں نااہل قرار دینے کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے اپیل دائر کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا، ساتھ ہی فائنل میں رسائی کے بعد نااہل قرار دئیے جانے کی وجہ سے

 

انہوں نے انہیں چاندی کا تمغہ دینے کی بھی اپیل کی تھی سماعت کے بعد آج فیصلہ سنا دیا گیا جو خاتون ریسلر کیلئے مایوس کن ثابت ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button