ایجوکیشن

ٹمریز نظام آباد میں ٹیچرس و لکچررس مخلوعہ جائیدادوں کیلئے درخواستیں مطلوب 

 

نظام آباد:4/ ستمبر (پریس نوٹ) محمد عبدالبصیر آر ایل سی ٹمریز نے اپنے ایک صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ اقلیتی اقامتی اسکولس و کالجس میں جاریہ تعلیمی سال 2023-24 مخلوعہ ٹیچرس و لکچررس مخلوعہ آوٹ سورسنگ جائیدادوں کیلئے درخواستیں 7 / ستمبر تک راست متعلقہ پرنسپل یا دفتر آر ایل سی ٹمریز تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج ناگارام نظام آباد پر داخل کریں۔

 

امیدوار درخواست داخل کرنے کیلئے ڈگری، پوسٹ گریجویٹ، بی ایڈ متعلقہ مضمون اور تجربہ کار ہونا لازمی ہے۔ لکچرر انگلش 2 (بوائز 2 نظام آباد اور گرلز نظام آباد) پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس انگلش 2 (گرلز ریجنل اور گرلز بالکنڈہ)، لکچرر ریاضی 1 (گرلز 3نظام آباد)، لکچرر اُردو 1 (بوائز آرمور، آلور)، فزکس لکچرر 1 (گرلز بودھن) اور ٹرینڈ گریجویٹ ریاضی ٹی جی ٹی (گرلز بالکنڈہ)۔ خواہشمند امیدوار اپنی درخواست معہ تمام اسناد زیراکس کے ساتھ داخل کریں۔

 

درخواست گزاروں کا انٹرویو و عملی مظاہرہ ٹمریز صدر فتر حیدرآباد میں منعقد کیا جائیگا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849419469 پر ربط کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button