تلنگانہ

حیدرآباد ۔ آتشبازی کے دوران آنکھیں متاثر 40 بچے سروجنی ہاسپٹل سے رجوع

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں دیوالی تہوار کے موقع پر آتشبازی کے دوران قریب 40 بچے جھلس گئے انھیں علاج کیلئے سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔ ان بچوں کی آنکھیں آتشبازی کے دوران متاثرہوئیں۔ جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

رات دیر گئے تک بھی متاثرین ہاسپٹل سے رجوع ہورہے تھے جبکہ ذرائع کے مطابق خانگی ہاسپٹلس سے بھی کئی افراد رجوع ہوئے ۔ پولیس کی جانب سے رات 8 تا دس بجے آتشبازی کی ایڈوائزری جاری کی گئی تھی تاہم متعدد مقامات پر رات دس بجے کے بعد بھی آتشبازی کی گئی۔ کئی مقامات سے شہریوں نے شکایت کی ہے کہ آتشبازی کرنے والے بعض منچلے نوجوانوں نے راستہ سے

 

گزرنے والے گاڑی سواروں پر بھی جلتے ہوئے پٹاخہ پھینکے۔ اسی طرح شہر میں دیوالی تہوار کی رات آتشزدگی کے بعض معمولی واقعات پیش آئے تاہم کہیں بھی کوئی بڑے حادثہ یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button